Featuredانٹرٹینمنٹ

مجھے بھی جنسی طور پر ہراساں کیا گیا،ٹک ٹاک اسٹار

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو بھی ایک ایونٹ کے دوران جنسی طور پر ہراساں کیا گیا

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے جنسی طور پر ہراساں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس کے ساتھ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ انہیں ایک ایونٹ میں نامناسب انداز میں ہاتھ لگایا گیا۔


دنیا بھر میں خواتین کے ساتھ ہوئی ذیادتیوں کے خلاف سامنے آئی مہم ‘می ٹو’ کا سہارا لیتے ہوئے حریم شاہ نے لکھا کہ ‘ایک تقریب کا حصہ بنی جہاں بڑی تعداد میں موجود میرے مداحوں کا ہجوم ارد گرد جمع ہوگیا، ان میں سے ایک نے مجھے نامناسب انداز میں ہاتھ بھی لگایا’۔

ٹک ٹاک اسٹار نے مزید لکھا کہ ‘کیسے کیسے بےشرم لوگ ہیں اس دنیا میں’۔

ویڈیو کے سامنے آتے ہی حریم کی ٹوئٹ پر صارفین نے ملا جلا ردعمل دیا۔

متعدد مداحوں نے ان کا سپورٹ کرتے ہوئے انہیں ہراساں کرنے والے نوجوان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

جبکہ کچھ نے ان کے لباس کے انتخاب پر بھی تنقید کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close