Featuredپنجاب

وکلاء دہشت گردی پر پی ایم اے کا 16دسمبر کو یوم سیاہ منانے کا اعلان

لاہور: اسپتال میں وکلاء کی دہشت گردی، ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ پر پی ایم اے نے 16 دسمبر کو ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ پی آئی سی واقعے میں ملوث افراد پردہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات قائم کیے جائیں، مضبوط جے آئی ٹی بنائی جائے جس میں آئی ایس آئی،آئی بی، پی ایم اے کے نمائندے شامل ہوں۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے کہا کہ واقعے کے تمام ذمہ داران کے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہیں، ڈی آئی جی آپریشن، سی سی پی او لاہور وکلاء کو ریلی کی اجازت دینے پرفی الفور معطل کیا جائے۔

پی ایم اے نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹرز، پیرا میڈکس کی سیکیورٹی کا بل فی الفور آرڈیننس کے ذریعے نافذ العمل کیا جائے، واقعے میں جو نقصان ہوا اسے وکلاء سے پورا کیا جائے۔

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلاء کی ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے 16 دسمبر کو ملک بھر میں میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔

وکلاء کی جانب سے گزشتہ روز پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے اندر گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی اور ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close