Featuredسندھ

مشرف سے متعلق تاریخ میں پہلی بار ایسا فیصلہ آیا

گھوٹکی: بلاول بھٹو نے کہا کہ پرویز مشرف سے متعلق تفصیلی فیصلہ دیکھیں گے، مشرف سے متعلق تاریخ میں پہلی بار ایسا فیصلہ آیا ہے

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو نے کہا تھا جمہوریت بہترین انتقام ہے، ہم جمہوریت کے حق میں ہیں اور جدوجہد بھی اس کے لیے ہے، تاریخی فیصلے سے ثابت ہوتا ہے ہماری جدوجہد درست تھی، ایسے فیصلے سے مستقبل میں کوئی غیرجمہوری قدم نہیں اٹھائے گا۔

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم کسی فرد کے خلاف نہیں جمہوریت کے حق میں ہیں، ہمارے سیاسی قیدیوں کا ایک کیس ثابت نہیں ہوا۔

جس طریقے سے آئین کو بار بار توڑا گیا انصاف تو ایک دن ہونا تھا، بینظیر بھٹو شہید ہوکر بھی زندہ ہیں ، پرویز مشرف سے متعلق تفصیلی فیصلہ دیکھیں گے، مشرف سے متعلق تاریخ میں پہلی بار ایسا فیصلہ آیا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے سیاسی قیدیوں پر الزامات بے بنیاد تھے، قانون کہتا ہے جب تک مجرم ثابت نہ ہوں انہیں قید نہیں کیا جاسکتا، الزام کی بنیاد پر پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو قیدی بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہر حکومت عوام پر بوجھ ڈالتی ہے پیپلزپارٹی بوجھ اٹھاتی ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ سب سے زیادہ روزگار پیدا کیا اور دلوایا ہے، پیپلزپارٹی کو پھر موقع ملا تو پھر روزگار دلوائیں گے۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close