Featuredانٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ شخصیات کی متنازع شہریت قانون کے خلاف آواز بلند

بالی ووڈ شخصیات ہندوستان کے متنازعہ شہریت کے قانون کی مذمت کرتی ہیں

متنازع شہریت قانون پر اگرچہ بھارت کے سیاسی رہنما بھی تنقید کر رہے ہیں اور اس قانون کو بھارت کی تقسیم قرار دے رہے ہیں، تاہم اب بولی وڈ شخصیات نے بھی اس متنازع قانون پر خاموشی توڑتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔

متنازع شہریت قانون کے خلاف آواز بلند کرنے والی شوبز شخصیات میں دیا مرزا، فرحان اختر اور سوناکشی سنہا سمیت دیگر شخصیات سامل ہیں جب کہ متعدد بولی وڈ شخصیات نے متنازع بل کے خلاف مظاہرہ کرنے والے نئی دہلی کی جامعہ ملیہ یونیورسٹی کے طلبہ پر پولیس تشدد کی بھی مذمت کی ہے۔

اداکارہ سوناکشی سنہا نے آئین ہند کا متن شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم کیا تھے، ہم کیا ہیں اور ہم کیا ہوتے جا رہے ہیں


اداکارہ کی جانب سے شیئر کیے گئے متن کے مطابق ’بھارت میں رہنے والے ہم لوگ ملک کے آئین و قانون کو سیکولرِ خود مختار اور جمہوری تسلیم کرتے ہیں۔

اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے متنازع شہریت قانون کو ’بھارت کی جمہوریت کی موت‘ قرار دیا اور ٹوئٹ کی کہ بھارت میں معصوم لوگوں کو اپنی آواز بلند کرنے پر مارا جا رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں قانون سازی کرنی چاہیے مگر دوسروں کی رائے کا بھی احترام کرنا چاہیے۔


ادکارہ دیا مرزا نے ’متنازع شہریت قانون‘ کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے ٹوئیٹ کی کہ ’ان کی والدہ ہندو تھیں، ان کے جسمانی والد مسیحی تھے جب کہ ان کی پرورش کرنے والے والد مسلمان تھے اور ان کے تمام دستاویزات میں مذہب کا خانہ اب بھی خالی ہے، کیا کوئی مذہب طے کرے گا کہ میں بھارتی ہوں یا نہیں؟


اداکارہ نے مزید لکھا کہ مذہب انہیں بھارتی یا غیر بھارتی قرار نہیں دے سکتا اور انہیں امید ہے کہ مستقبل میں بھی ایسا نہیں ہوگا۔

اداکار و فلم ساز فرحان اختر نے اپنی ٹوئٹ میں ’متنازع شہریت ترمیمی قانون‘ اور رواں برس پاس کیے گئے ایک اور متنازع قانون ’نیشنل رجسٹر آف سٹیزن‘ کا متن ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ پڑھیں اور سوچیں کہ بھارت بھر میں ہونے والے مطاہرے کیوں ضروری ہیں۔


سوارا بھاسکر نے بھی متنازع شہریت کے خلاف ٹوئٹ کرتے ہوئے اس قانون کے خلاف ہونے والے مظاہرے میں مداحوں کو شرکت کرنے کے لیے مدعو کیا۔


اداکارہ نے متنازع شہریت قانون بل کے خلاف ہونے والے مظاہرے کی ایک پوسٹ شیئر کی ’جس میں لکھا تھا کہ بھارت کی دوبارہ تقسیم کے لیے اکٹھے اٹھ کھڑے ہوں


اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی متنازع شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ کرنے والے جامعہ ملیہ نئی دہلی یونیورسٹی کے طلبہ کی حمایت کی اور طلبہ پر پولیس تشدد کو غیر انسانی سلوک قرار دیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close