Featuredاسلام آباد

جن لوگوں نے ملک کی خدمت کی انہیں جیلوں میں ڈالا جارہا ہے

اسلام آباد: احسن اقبال کو چُپ رہنے اور پیچھے ہٹنے کے پیغامات دیے جاتے رہے، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے ملک کی خدمت کی انہیں جیلوں میں ڈالا جارہا ہے

احتساب کے ادارے کی جانب سے احسن اقبال کی گرفتاری کے فوری بعد میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ احسن اقبال کو بار بار یہ پیغام دیے جاتے رہے کہ آپ پیچھے ہٹ جائیں اور نہ بولیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ احسن اقبال نے عمران خان کو وہ سب کہا جو وہ ہیں۔ احسن اقبال دیگر تمام ساتھیوں شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق، مریم نواز کی طرح ڈٹے رہے اور اس کا نتیجہ بھگت رہے ہیں۔

نارووال اسپورٹس سٹی کا منصوبہ پیپلزپارٹی کے دور میں منظور ہوا تھا، اس کی منظوری احسن اقبال نے نہیں دی تھی جبکہ یہ وہ مرا ہوا منصوبہ تھا جسے مسلم لیگ (ن) اور احسن اقبال نے زندہ کیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نارووال اسپورٹس سٹی کی انکوائری ختم ہوچکی تھی اور نیب کو کچھ نہیں ملا تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر نے عمران خان کی احسن اقبال اور خواجہ آصف کو گرفتار کرنے اور ان پر آرٹیکل 6 لگانے کی بات نہیں مانی۔

بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘آرٹیکل 6 تو عمران خان پر لگنا چاہیے، جتنا بڑا غدار اس وقت ہمارے ملک کا سلیکٹڈ مسلط کیا گیا وزیراعظم ہے، ان پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے کیونکہ وہ فارن فنڈنگ، منی لانڈرنگ میں ملوث ہے’۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے اس ملک کی خدمت کی انہیں اس لیے جیلوں میں ڈالا جارہا ہے کیونکہ بیرون ملک فارن فنڈنگ سے اس ملک کے خلاف سازش کی جارہی ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ الزام لگایا کہ اس ملک کا وزیراعظم ملک کے خلاف سازش کر رہا ہے، سی پیک بند ہوگیا، ملک میں ترقی بند ہوگئی، تاریخی مہنگائی ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کی گرفتاری سے مسلم لیگ (ن) اور اس کے کارکنوں کو کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ اس انتقام سے ہمیں لڑنا آتا ہے اور ہم جھوٹ نہیں بولتے۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ تم نے جو کرنا ہے کرو، مزید لوگوں کو گرفتار کرو، دھمکیاں دو، یہ مسلم لیگ (ن) نہ بکنے والی ہے نہ جھکنے والی ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close