Featuredکھیل و ثقافت

ویمن کرکٹ سیریز بھی پاکستان میں ہوں توکارکردگی میں بہتری آئے گی

لاہور: بسمعہ معروف نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ ہونا خوش آئند ہے

پاکستان ویمن کی بھی تمام سیریز پاکستان میں ہوں تو یقینی طور پر پاکستان ٹیم کی کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی۔

کپتان بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کو آسٹریلیا میں ورلڈ کپ سے قبل خود کو باؤنسی وکٹوں پر کھیلنے کے قابل بنانا ہو گا۔

پاکستان ٹیم نے اب ورلڈ کپ آسٹریلیا میں کھیلنا ہیں ،وہاں کنڈیشنز بہت مشکل ہوتی ہیں ان کنڈیشنز کے مطابق خود کو ڈھالنا سب سے بڑا ٹارگٹ ہے ۔

ان کا کہنا تھاکہ کوشش ہو گی کہ ورلڈ کپ سے قبل باونسی وکٹوں پر کھیل کر خود کو تیار کریں ۔

انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے بھرپور تیاری کی تھی جب کہ پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف ہوم سیریز بھی جیتی ہوئی تھی لیکن نتائج توقع کے مطابق نہیں رہے ۔

بسمہ معروف کہتی ہیں کہ ابھی ٹیم میں کچھ خامیاں ہیں جب کہ غلطیاں بھی ہوئی ہیں ۔

ندا ڈار اور ثنا میر کی اچیو منٹس قابل فخر ہیں ،ندا ڈار نے ویمن بی بی ایل میں حصہ لیا جس سے انہیں بہت فائدہ ہوا جب کہ ثنا میر وزڈن ٹیم میں شامل ہوئی ہیں اور یہ اعزازات پاکستان ویمن کرکٹ کے لیے بہت بڑے ہیں ۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close