Featuredانٹرٹینمنٹ

ن لیگ کااحسن اقبال کیلئے جدید بیماری متعارف کروانے پر غور

اداکارہ وینا ملک نے کہا کہ (ن) لیگ کی پارلیمانی پارٹی احسن اقبال کیلئے جدید بیماری متعارف کروانے پر غور کر رہی ہے۔

پیر کے روز احسن اقبال کو نیب راولپنڈی نے نارووال سپورٹس کمپلیکس کرپشن کیس میں گرفتار کیا تھا۔

اداکارہ وینا ملک نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ (ن)لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ڈاکٹرز کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔ (ن) لیگ کی پارلیمانی پارٹی احسن اقبال کیلئے جدید بیماری متعارف کروانے پر غور کر رہی ہے۔


وینا ملک نے ایک اور ٹویٹ میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ برطانوی صحافی نے یہ الزام لگایا کہ شہباز شریف نے برطانیہ سے ملنے والی امداد کے پیسے کھائے۔ اس الزام پر شہباز شریف نے اعلان کیا کہ وہ برطانوی صحافی پر کیس کریں گے۔


وینا ملک نے کہا کہ شہباز شریف کی اس بات کو تین مہینے گزر چکے ہیں اور وہ صحافی روزانہ ٹویٹس کرکے جوتیاں مار کر کیس کرنے کو کہہ رہا ہے لیکن چھوٹے میاں صاحب کی ہوا نکل گئی ہے اور وہ کیس نہیں کر رہے۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close