Featuredسندھ

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 144واں یوم پیدائش

کراچی: بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 144 واں یوم پیدائش آج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

آج تمام قومی و نجی عمارتوں پر پاکستان کا قومی پرچم لہرایا گیا ہے۔ دن کا آغاز کراچی میں مزار قائد پر قرآن خوانی سے ہوا۔

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر ملک بھر میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے جب کہ مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔

بابائے قوم 25 دسمبر 1876ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم کراچی ہی میں حاصل کی جس کے بعد وہ اعلیٰ تعلیم کے لئے لندن چلے گئے۔

قائد اعظم نے 1896ء میں قانون کی ڈگری حاصل کی اور وطن واپس آ کر اپنے لیگل کیریئر کا آغاز کیا۔

بعدازاں محمد علی جناح نے آل انڈیا مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی اور برصغیر کے مسلمانوں کے لئے ایک علیحدہ وطن کی جدوجہد کا آغاز کیا۔

قائد کی کاوشیں اس وقت رنگ لائیں جب 14 اگست 1947ء کو قیام پاکستان کی صورت میں ان کے خوابوں کو تعبیر ملی۔

پاکستان قائداعظم کی قیادت اور ان کی انتھک جدوجہد کا اعتراف کرتا ہے۔

زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی عوام یوم پیدائش کے موقع پر عظیم قائد کے مزار پر حاضری دے رہے ہیں اور فاتحہ خوانی کرنے کیلئے پہنچ رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close