Featuredدنیا

25دسمبر یوم ولادت حضرت عیسیٰ علیہ اسلام

ویٹی کن سٹی : آج دنیا بھر میں حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کا یوم ولادت منایا جارہا ہے

مسیحی پیشوا کا کہنا تھا کہ خدا سب سے محبت کرتا ہے چاہے وہ سب سے بدترین ہی کیوں نہ ہو۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کے یوم ولادت کے سلسلے میں کرسمس کا تہوار منارہی ہے۔

مسیحی برادری حضرت عیسٰی علیہ السلام کی ولادت کی خوشی میں ہرسال 25دسمبر کو کرسمس کا تہوار مناتی ہے۔

کرسمس کی مرکزی تقریب سے خطاب میں پوپ فرانسس نے کہا کہ دوسروں کےلیے تحفہ بنے اور مدد کرنے سے قبل دوسروں سے احترام نہ چاہیں۔

پوپ فرانسس نے کہا ہو سکتا ہے کہ آپ کے خیالات میں غلطی ہو، ہو سکتا ہے کہ آپ نے چیزوں کو بالکل خراب کر دیا ہو۔۔۔ لیکن خدا بھر بھی آپ سے محبت کرتا رہا ہے۔

پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ دنیا میں جو بھی مسائل ہیں انھیں بہانے کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے، مت سوچیں کہ انسانیت سے محبت وقت کا ضیاع ہے، اعتماد مت کھوئیں، ہمت باندھیں اور امید کا دامن مت چھوڑیں، دوسروں کے لیے تحفہ بنیں، یہ عمل زندگی کو مقصد دیتا ہے۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close