Featuredپنجاب

27 دسمبر کو بینظیر بھٹو شہید کی برسی پر لیاقت باغ میں جلسہ ہو گا

راولپنڈی : بینظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر لیاقت باغ میں جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے27 دسمبر کو بینظیر بھٹو شہید کی برسی پرلیاقت باغ میں جلسے کا اعلان کیا تھا

راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات کے باعث اجازت دینے سے انکار کردیا تھا

پاکستان پیپلزپارٹی نے ضلعی انتظامیہ کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
اس حوالے سے پیپلزپارٹی کی درخواست پر راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنر بھی عدالت میں پیش ہوئے تھے اور پاکستان پیپلزپارٹی کی درخواست پر کمنٹس جمع کروائے۔

سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سیکیورٹی فراہم کررنا تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے جبکہ جلسے کے دوران سیکورٹی فراہم کرنا پولیس کا کام ہے۔
سماعت کے دوران پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی نے 27 دسمبر کو اجازت ملنے یا نہ ملنے کی صورت میں لیاقت باغ میں بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسے کے انعقاد پر زور دیا تھا۔
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرین کی سیکریٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے لیاقت باغ میں جلسے کی تیاریوں کا جائزہ للینے کے لیے دروہ کیا تھا اور کہا تھا کہ ملک بھر سے جیالے لیاقت باغ آرہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close