More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredدنیا

امریکا نئے حملوں کے لئے تیار رہے

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

تہران : ایران کا انتقام پورا نہیں ہوا ، امریکا کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔

پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے سربراہ جنرل حسین سلامی نے امریکا کو نئے حملوں کے لئے تیار رہنے کی دھمکی دے دی ہے۔

پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے سربراہ جنرل حسین سلامی نے امریکا کو نئے حملوں کے لئے تیار رہنے کی دھمکی دے دی۔

حسین سلامی کا کہنا تھا کہ ایران خطے سے امریکا کے مکمل انخلا تک عراقی عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔ عراق میں امریکی فوجی موجودگی دہشت گردی کو تقویت دیتی ہے۔

اسرائیل اور اس کے حمایتیوں کے مشرق وسطی سے خاتمے کا وقت آگیا ہے۔ ایران کا انتقام پورا نہیں ہوا ، امریکا کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران پر اقتصادی پابندیوں کا نہ ماضی میں کوئی اثر ہوا ہے اور نہ ہی اب ہوگا۔ امریکا کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔ ایران کے لئے سمندری فرق اہمیت نہیں رکھتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی سرزمین پر حملے کے جواب میں امریکی سرزمین محفوظ نہیں رہے گی۔ ایرانی قوم ملی و دینی غیرت کے حامل ہیں۔

سربراہ پاسداران انقلاب نے کہا کہ کسی بھی حملے کے جواب میں بھرپور دفاع ہی نہیں کیا جائے گا۔ ایسا جواب دیا جائے گا جو امریکا کو کسی نے آج تک نہیں دیا۔

 

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close