Featuredدنیا

بھارتی اپوزیشن جماعتوں کی مودی حکومت کے خلاف قرارداد منظور

نئی دہلی: بھارت میں مودی کے خلاف اپوزیشن ڈٹ گئی، بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے مودی حکومت کے خلاف متنازع قانون کی معطلی کی قرارداد منظور کرلی۔

بھارت میں اقلیتوں کے خلاف شہریت کے متنازع قانون کی معطلی کی قرارداد اپوزیشن نے منظور کرلی۔

بھارت میں 20 سے زائد اپوزیشن جماعتوں نے مودی حکومت کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے ملک میں نافذ شہریت کے متنازع قانون کی منسوخی کے لیے قرارداد منظور کرلی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ میں متفقہ طور پر 20 اپوزیشن جماعتوں نے شہریت کے متنازع قانون کو رد کردیا اور ملک میں جاری بحران، احتجاج اور جلاؤ گھراؤ کو مذکوہ قانون کی وجہ قرار دے دیا۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ریاستوں کے تمام وزرائے اعلیٰ اس متنازع قانون کے نفاذ کو مسترد کردیں۔

پارلیمنٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن رہنما سونیہ گاندھی کا کہنا تھا کہ بی جے پی حکومت کی نااہلی کھل کر سامنے آچکی ہے، مودی بھارت میں حکومت کرنے اور شہریوں کو ان کے حقوق دینے میں ناکام ہوچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close