Featuredاسلام آباد

نئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار تعینات

راولپنڈی : میجرجنرل بابرافتخار کو نیا ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کردیا گیا ہے۔

پاک فوج میں بڑے عہدوں پر تقرریاں اور تبادلے کر دیئے گئے ہیں، میجر جنرل آصف غفور کو جی او سی اوکاڑہ مقرر کیا گیا ہے۔

میجرجنرل بابرافتخار اہم عہدوں پرفرائض سر انجام دے چکے ہیں ، انھوں نے شمالی وزیر ستان میں بھی فرائض انجام دیے ہیں، میجرجنرل بابرافتخار نے1990میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا، وہ کمانڈاینڈاسٹاف کالج کوئٹہ سے گریجویٹ ہیں۔

نئی ذمہ داری سےقبل میجرجنرل بابرافتخارآرمڈڈویژن کی کمانڈ کر رہے تھے جبکہ وہ پاکستان ملٹری اکیڈمی،نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں فرائض انجام دےچکے ہیں۔

سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا اپنے دور میں جن کے ساتھ منسلک رہا، ان تمام لوگوں کا شکریہ، میڈیا کا خصوصی طورپر شکریہ اداکرتا ہوں، پاکستانیوں کے پیار، تعاون کاجتنا شکریہ کروں کم ہے، نئے ڈی جی آئی ایس پی آرکی کامیابی کیلئے دعا گو ہو۔


 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close