More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredاسلام آباد

چیئرمین نیب نے سابق صدر،سابق وزرائے اعظم کےخلاف ریفرنس کی منظوری دے دی

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد : چیئرمین نیب کی آصف زرداری ،نوازشریف اوریوسف رضاگیلانی کیخلاف ریفرنس کی منظوری

سابق صدر آصف زرداری ، سابق وزرائے اعظم نوازشریف اوریوسف رضا گیلانی پرتوشہ خانے سے تحائف اور گاڑیاں لینے کاالزام ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر ) جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا، ڈپٹی چیئرمین پی جی اے ، ڈی جی نیب آپریشن ودیگرافسران شریک ہوئے۔

نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں آصف زرداری ،نوازشریف اوریوسف رضاگیلانی کےخلاف ریفرنس کی منظوری دے دی گئی ، ملزمان پرتوشہ خانےسےتحائف اور گاڑیاں لینےکاالزام ہے۔

اجلاس میں جعلی بینک اکاؤنٹس ،انورمجید،عبدالغنی مجیدکےخلاف ریفرنس ، کامران شفیع ، واجد شمس الحسن کےخلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری بھی دی، ملزمان نے قومی خزانے کو 27ہزارڈالرراور 28 ہزار پاؤنڈز کا نقصان پہنچایا۔

نیب اجلاس میں عبداللہ علوی آنریری سکریٹری ا سٹیٹ بینک کوآپریٹو سوسائٹی کےخلاف ریفرنس کی منظوری دے دی گئی، ریفرنس میں دیگرملزمان بھی نامزد،7.8ملین ہتھیانےکاالزام ہے۔

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں 4انوسٹی گیشنز کی بھی منظوری دی گئی

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close