Featuredانٹرٹینمنٹ

ٹک ٹاک اسٹار صندم خٹک کی ایف آئی اے کے خلاف درخواست دائر

لاہور: ایف آئی اے ہراساں کر رہی ہے، صندل خٹک کی عدالت میں درخواست

ٹک ٹاک اسٹار صندم خٹک نے لاہور کی سیشن کورٹ میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے خلاف درخواست دائر کردی۔

صندل ختم نے سیشن کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں الزام عائد کیا کہ ایف آئی اے انہیں ہراساں کر رہا ہے اور وفاقی تحقیقاتی ادارے کو ایسا کرنے سے روکا جائے۔

ٹک ٹاک اسٹار کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا کہ ایف آئی اے نے انہیں 28 اکتوبر اور 5 نومبر 2019 کو نوٹسز جاری کرکے تفتیش کے لیے پیش ہونے کا کہا۔

ماڈل نے اپنی درخواست میں لکھا کہ انہیں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ ان کے خلاف کس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔

دائر کی گئی درخواست میں صندل خٹک نے عدالت سے استدعا کی کہ ایف آئی اے کو ان کے خلاف جاری تحقیقات سے متعلق تمام دستاویزات عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔

اپنی درخواست میں ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ انہیں کسی طرح کی کوئی معلومات نہیں دی گئیں اور نہ ہی ان کے خلاف لگائے گئے الزامات کے حوالے سے انہیں کچھ بتایا گیا۔

انہوں نے اپنی درخواست میں دعویٰ کیا کہ وہ کبھی بھی کسی طرح کی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث نہیں رہیں اور وہ ملک کی معصوم شہری ہیں۔

ٹک ٹاک اسٹار نے اپنی درخواست میں ایف آئی اے پر ’ہراساں‘ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے عدالت سے درخواست کی کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے کو ہراساں کرنے سے روکا جائے۔

عدالت نے ماڈل کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ ماہ 4 فروری کو دستاویزات سمیت طلب کرلیا۔

خیال رہے کہ صندل خٹک ساتھی ماڈل حریم شاہ کے ساتھ متنازع ویڈیوز بنانے کے حوالے سے ملک بھر میں شہرت رکھتی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close