Featuredسندھ

ڈکیتی کی بڑی واردات: ریٹائرڈ کرنل کے گھر کا صفایا

کراچی : شہر میں ڈکیتی کی بڑی واردات تین کروڑ سے زائد کی ڈکیتی

نئے سال کے پہلے مہینے میں سب سے بڑی ڈکیتی صدر تھانے میں رپورٹ ہوئی ہے۔

صدر تھانے کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل کے گھر کا صفایا کردیا،3کروڑ روپے مالیت سے زائد کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ڈکیتی کے دوران اہل خانہ کو ایک کمرے میں بند رکھا گیا، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد ایک کار میں آئے تھے

ڈکیتی کا مقدمہ صدر تھانے میں رمضان ملک کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ واردات میں ڈیڑھ کروڑ مالیت کا سونا چوری کیا گیا، ایک کروڑ فارن کرنسی اور17لاکھ نقدی کی ڈکیتی کی گئی۔

ایف آئی آر کے مطابق7سے 8 ڈکیتوں پر مشتمل گروہ دستانے پہن کر گھر میں داخل ہوا، ڈاکو ایک گھنٹے تک اہلخانہ کو یرغمال بنا کر واردات کرتے رہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close