Featuredاسلام آباد

حکومت کاروبار کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے

اسلام آباد: پاکستان کی خوشحالی کا خواب کراچی کے مسائل کے حل سے جڑا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے کاروباری حضرات نے ملاقات کی، وزیراعظم عمران خان نے کاروباری حضرات کو تعاون کا یقین دلایا۔

وزیراعظم نے معاشی استحکام کوعوام کے ریلیف سے جوڑا ہے، کاروباری برادری نے وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا، حکومت کاروبار کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، پاکستان کی خوشحالی کا خواب کراچی کے مسائل کے حل سے جڑا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے جرات مندانہ فیصلوں کے ثمرات آنا شروع ہوگئے، سندھ حکومت بھی اصلاحات متعارف کرا کر گڈ گورننس کو لے کر چلے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو صوبے کی ترقی کے لیے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا، وزیراعظم نے توقع ظاہر کی کہ سندھ میں ادارے فعال ہوں گے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سندھ کو مسائل اور کرپشن سے پاک کرنا ہے، پاکستان کی خوشحالی کا خواب کراچی کے مسائل کے حل سے جڑا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close