Featuredدنیا

خطرناک وائرس 6 ماہ میں 3 کروڑ افراد کو موت کے نیند سلا دے گا ، پیشگوئی

بانی بل گیٹس نے دو سال قبل مہلک کرونا وائرس پھیلنے کی پیشگوئی کی تھی

رپورٹ کے مطابق مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے دو سال قبل مہلک کرونا وائرس سے خبردار کیا تھا

بل گیٹس نے کہا تھا کہ دنیا کو وبائی امراض سے نمٹنے کے لیے سنجیدگی سے تیاری کرنے کی ضرورت ہے

رپورٹ کے مطابق اپریل 2018 کو لندن کی میساچوسٹس سوسائٹی اور نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیکل سوسائٹی کے زیر اہتمام ملیریا کے حوالے سے ہونے والے ایک سربراہی اجلاس میں بل گیٹس نے خصوصی شرکت کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ جیسے جنگ کے لیے تیاری کرتے ہیں، دنیا کو وبائی امراض سے متعلق سنجیدگی سے سوچنا شروع کردینا چاہیے، یہ مہلک وائرس 6 ماہ میں 3 کروڑ زندگیاں نگل جائے گا

عالمی سطح پر یہ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ چین سے شروع ہونے والا اور دنیا میں تیزی سے پھیلتا یہ وہی وائرس ہے جس کا تذکرہ بل گیٹس نے 2018 میں ہی کردیا تھا۔

کرونا وائرس نے اب تک چین میں 80 افراد کو لقمہ اجل بنا دیا ہے، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اب تک ڈھائی ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close