Featuredپنجاب

ہر شخص حکومت کے ہاتھوں ستایا ہوا ہے

لاہور: قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت کا چلے جانا ہم سب کے لیے بہت ضروری ہے

قمر زمان کائرہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل یوم کشمیر کو سارا پاکستان کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے آواز اٹھائے گا جس کا آغاز محترمہ بے نظیر بھٹو نے کیا تھا۔

قمر زمان کائرہ نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ حالات برتری کی طرف جا رہے ہیں تاہم اتحادیوں کے ساتھ کیے گئے وعدے بھی پورے نہیں کیے گئے ہیں۔

بے نظیر انکم سپورٹ کارڈ سے بی بی کی تصویر ہٹا کر صحت کارڈ میں تبدیل کیا گیا ہے کارڈ سے تصویر تو ہٹا دی گئی لیکن لوگوں کے دلوں میں سے بی بی کی تصور کیسے مٹائیں گیں۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حکومت کا چلے جانا ہم سب کے لیے بہت ضروری ہے ہر شخص حکومت کے ہاتھوں ستایا ہوا ہے مگر پیپلزپارٹی مہنگائی کے خلاف ہر فارم پر بول رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close