Featuredاسلام آباد

کراچی کے مسائل کا حل چاہتے ہیں : خالد مقبول

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کراچی کو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے

اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے، ترقیاتی منصوبے کراچی کا حق ہے، شہر کا معیشت میں اہم کردار ہے

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کراچی ملک کا 89 فیصد ٹیکس دیتا ہے، مسائل کا حل چاہتے ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی پاکستان کے 5 بڑے شہروں میں شمار ہوتا ہے، کے ایم سی کے پاس کراچی کا کنٹرول ہونا چاہئے، وزیراعظم سے ایم کیو ایم پاکستان کے بہت سے مطالبات ہیں۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی وفاق کا 65 اور سندھ کا 95 فیصد ریونیو پیدا کرتا ہے، ہمیں اعتراض ہوگا تو کمیٹی نہیں کمٹمنٹ تبدیل ہونے پر ہوگا، کراچی کے شہری ادارے کے پاس فنڈ کا کنٹرول ہونا چاہئے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ کراچی میں ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی دونوں کا مینڈیٹ ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ دونوں پارٹیاں کراچی کے مسائل کا حل چاہتی ہیں، ایم کیو ایم سے جو بھی بات ہوئی اس میں وزارت کا کوئی مطالبہ نہیں تھا، شروع دن سے آج تک ایم کیو ایم نے وزارتوں کا مطالبہ نہیں کیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close