Featuredاسلام آباد

مہنگائی سابقہ حکومت کی لوٹ مار کا نتیجہ ہے

اسلام آباد: وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عوامی ریلیف کے لیے کچھ بھی کرنا پڑے کروں گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں کھانے پینے کی اشیا کی سستے نرخوں فراہمی پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں عوامی ریلیف کے لیے اہم فیصلے کیے گئے، وزیراعظم نے بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں ہر صورت کم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوامی ریلیف کے لیے کچھ بھی کرنا پڑے کروں گا، قیمتوں میں کمی کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ عام آدمی کے کچن میں بنیادی اشیاء ہر حال میں پہنچائیں، جن میں خریدنے کی سکت نہیں انہیں حکومت راشن دے گی، احساس پروگرام کے تحت انتہائی غریب افراد کو راشن دیں، اگر غریب کا احساس نہیں کرسکتے تو حکومت میں رہنے کا حق نہیں ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کسی بھی چیز کے پیسے کاٹیں مگر غریب آدمی کو سہولت دیں، غریب کی بہتری کے لیے ہی حکومت میں آئے ہیں، ملک میں مہنگائی سابقہ حکومت کی لوٹ مار کا نتیجہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close