More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredاسلام آباد

پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کی آواز بلند کرتا رہے گا

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حق خودارادیت ملنے تک پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے آل پارٹیزحریت کانفرنس کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔

وفد نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو دنیا میں اجاگر کرنے پر شکریہ ادا کیا حریت وفد نے کشمیر سے متعلق وزیراعظم،وزیرخارجہ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ریاستی جبر سے کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، ہندوتوا سوچ پرعمل پیرا مودی سرکار کا چہرہ دنیا کے سامنے بےنقاب ہوگیا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر سطح، ہر فورم پر کشمیریوں کی آواز بلند کرتا رہے گا، حق خودارادیت ملنے تک پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ظلم کے شکارکشمیریوں کی سسکیاں عالمی ضمیرجھنجھوڑ رہی ہیں۔

آل پارٹیزحریت کانفرنس کے رہنماؤں کے وفد نے مسئلہ کشمیر کو دنیا میں مزید اجاگر کرنے کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کیں، وفد نے کہا کہ پاکستان نے دنیا میں کشمیریوں کی جیسی وکالت کی وہ قابل تحسین ہے

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close