Featuredاسلام آباد

عام شہریوں کو یوٹیلٹی اسٹورسے سستی اشیا ملیں گی

اسلام آباد :  وزیراعظم نے مہنگائی میں کمی سے متعلق بڑے فیصلے کرلئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہر صورت عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم نے مہنگائی میں کمی کے لئے 15 ارب کا ریلیف پیکج لانے کا فیصلہ کرلیا ہے، 15ارب روپے کے پیکج میں تمام اہم اشیائے خورونوش شامل ہونگیں ، عام شہریوں کو یوٹیلٹی اسٹورسےسستی اشیاملیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں کمی کے لئے 15ارب کا ریلیف پیکج لانے کا فیصلہ کیا ہے ، یوٹیلٹی اسٹور کے ذریعے کھانے پینے کی چیزوں پر ریلیف دیاجائےگا اور 15 ارب روپے کے پیکج میں تمام اہم اشیائے خورونوش شامل ہونگیں جبکہ عام شہریوں کو یوٹیلٹی اسٹور سے سستی اشیا ملیں گی۔

ذرائع کے مطابق کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں کوضلعی سطح پرانتظامیہ سے مانیٹر کیا جائےگا اور 50 ہزار رجسٹرڈ تندوروں پر سستا آٹا بھی فراہم کیاجائےگا، ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز نے بڑے ریلیف پیکج کی منظوری کی تصدیق کردی ہے۔

ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پہلےبھی 7ارب ک اریلیف پیکج دےچکےہیں، 15 ارب روپےکاریلیف پیکج الگ سےدیاجارہاہے اور 15 ہزار رجسٹرڈ تندوروں کو سپورٹ فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

اس سے قبل عمران خان نے مہنگائی میں کمی سے متعلق ایک اجلاس میں کہا تھا کہ عوامی ریلیف کے لیے حکومت ہر حد تک جائے گی، غریب عوام کی تکالیف پر حکومت خاموش تماشائی نہیں بن سکتی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close