Featuredدنیا

افریقا میں صحت عامہ کا نظام کورونا کا مقابلہ کرنے کا متحمل نہیں

واشنگٹن: کورونا وائرس افریقا میں پھیلا تو ایک کروڑ ہلاکتیں ہوسکتی ہیں

واشنگٹن میں امریکن ایسوسی ایشن آف سائنس سے خطاب کرتے ہوئے بل گیٹس کا کہنا تھا کہ براعظم افریقا میں صحت عامہ کا نظام کورونا کا مقابلہ کرنے کا متحمل نہیں

براعظم افریقا میں اگر وائرس وبا کی صورت میں پھیل گیا تو چین سے کہیں گنا زیادہ نقصان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سب صحارن افریقا کے لیے کورونا وائرس ایبولا سے زیادہ تباہ کُن ثابت ہوگا اگرچہ اس سے ہونے والی ہلاکتوں کی شرح تو زیادہ نہیں تاہم ایبولا کے مقابلے میں اس کے پھیلنے کی رفتار بہت تیز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افریقا میں علاج معالجے اور صحت عامہ کے شعبوں میں پس ماندگی کے باعث اس کا مقابلہ کرنا انتہائی دشوار ہوگا۔ مصر میں کورونا کا ایک کیس سامنے آچکا ہے جس کے بعد وائرس براعظم افریقا پہنچنے کی تصدیق ہوچکی ہے۔

گزشتہ برسوں میں چین اور افریقا کے مابین سفر میں کئی گنا اضافہ سامنے آیا ہے اور پچھلی ایک دہائی میں دونوں خطوں کے مابین پروازوں میں 600گنا اضافہ ہوا ہے۔

انہی حقائق کے پیش نظر افریقا میں کورونا کے تیزی سے پھیلنے کے خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں۔

بل گیٹس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا وائرس افریقا میں پھیلا تو ایک کروڑ ہلاکتیں ہوسکتی ہیں۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close