Featuredکھیل و ثقافت

پی ایس ایل فائیو ٹرافی سے پردہ اٹھ گیا

کراچی : نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کی چم چماتی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

پاکستان میں پی ایس ایل کا میلہ سجنے کو تیار ہے، پی ایس ایل فائیو ٹرافی سے پردہ اٹھ گیا

پی ایس ایل فرنچائز کے کپتانوں سمیت ٹرافی کی رونمائی میں اسکواش پلئیر جہانگیر خان بھی اس موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں موجود تھے۔

ٹرافی کی رونمائی اسکواش پلئیر جہانگیر خان نے کی، چم چماتی خوبصورت ٹرافی کے ساتھپی ایس ایل فرنچائز کے کپتان بھی اس موقع پر موجود تھے

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی اصل کامیابی شائقین کرکٹ ہیں۔ شائقین نے ہی پی ایس ایل کو کامیاب کرایا ہے۔

دس لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم والے والے پانچویں سالانہ کرکٹ میلے کا باقاعدہ آغاز کل سے ہوگا، شاندار افتتاحی تقریب میں پاکستان کے نامور موسیقار اپنی پرفارمنس سے شائقین کو مدہوش کریں گے، جس کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں

پی ایس ایل فائیو کا پہلا مقابلہ فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اور دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close