More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredدنیا

متنازع قانون کے خلاف نظم پڑ نے والا بھارتی شاعر گرفتار

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

نئی وہلی: مودی کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنے پر شاعر اور صحافی گرفتار

بھارت کے مختلف شہروں میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ تاحال جاری ہے

بھارت میں شاعر اور صحافی نے مودی کو آئینہ دکھایا تو مودی سرکار برا مان گئی

بھارتی میڈیا کے مطابق سراج بسرالی نامی بھارتی شاعر نے شہریت کے متنازع قانون کے خلاف نظم پڑھی جس پر انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

شاعر کے علاوہ اس صحافی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جس نے مذکورہ نظم کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر شیئر کی تھی۔ گرفتارصحافی کی شناخت راجا باسی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شاعر نے بڑی تقریب کے دوران شہریت کے قانون کے خلاف نظم پڑھی تھی جبکہ ان کی نظم کو راجا باسی نامی صحافی نے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی تھی۔

متنازع قانون کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، روز بروز مظاہروں میں تیزی آرہی ہے، اب تک پولیس کی فائرنگ اور تشدد سے درجنوں مظاہرین ہلاک ہوچکے ہیں۔

شہریت کے متنازع قانون کے خلاف ناصرف مسلمان بلکہ تمام مذاہب کے ماننے والے بھی سراپا احتجاج ہیں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close