Featuredکھیل و ثقافت

زلمی کے کپتان کو 23مارچ کو پاکستان کی اعزازی شہریت دی جائے گی

ویسٹ انڈین کرکٹر کے لیے پاکستان کی اعزازی شہریت اور اعلی ترین شہری ایوارڈ کا اعلان

حکومتِ پاکستان نے ویسٹ انڈین کرکٹر اور پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے والی پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو پاکستان کا اعلی ترین شہری ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔

ڈیرن سیمی کو پاکستان سپر لیگ خصوصاً پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لیے خدمات پر یہ اعزاز دیا جائے گا۔

اس بات کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا جس میں مزید کہا گیا ہے کہ صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی 23 مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں ڈیرن سیمی کو یہ ایوارڈ دیں گے۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرنے والے غیرملکی کھلاڑیوں کے مقابلے میں پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول ہیں۔

2017 میں پاکستان سپر لیگ کی پہلی مرتبہ پاکستان آمد ہوئی تھی تو لاہور میں کھیلے گئے فائنل میچ کے لیے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے سب سے پہلے میچ کے لیے ٹیم پاکستان لانے کا اعلان کیا تھا۔

ان کے اس اقدام کو بہت سراہا گیا تھا اور اس کے بعد سے وہ پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول ہیں۔

 

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت اور اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کے فیصلے کو زلمی کے لیے اعزاز قرار دیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close