Featuredکھیل و ثقافت

ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا نے ٹینس کو خیرباد کہہ دیا

روسی ٹینس اسٹار نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان ’ووگ‘ اور ’وینیٹی فیئر‘ جریدوں میں لکھے گئے اپنے آرٹیکل میں کیا۔

ماریہ شراپوا ماضی میں دنیا کی نمبر ون ٹینس پلیئر بھی رہ چکی ہیں جبکہ اپنے کیریئر میں وہ 5 گرینڈ سلم ٹورنامنٹس بھی جیت چکی ہیں۔

32 سالہ شراپوا نے آخری بار 2014 میں گرینڈ سلم ٹورنامنٹ جیتا جب انہوں نے دوسری بار فرنچ اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

وہ آخری بار آسٹریلین اوپن میں کورٹ میں اتریں جہاں انہیں پہلے ہی راؤنڈ میں ڈونا ویکچ نے ناک آؤٹ کردیا۔

اپنے آرٹیکل میں ماریہ شراپوا نے لکھا کہ وہ ٹینس کو خیرباد کہہ رہی ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close