Featuredاسلام آباد

کرونا وائرس لاعلاج نہیں قابلِ علاج ہے

اسلام آباد : فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا عزم ہے کہ کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے۔

سماجی میڈیا پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں تمام صوبائی حکومتوں سے اقدامات اور انتظامات کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔ عوام میں آگاہی اورشعور بیدار کرکے ان کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ باقی امراض کی طرح کرونا وائرس کو بھی شکست دیں گے۔ کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں مرض کی تشخیص کی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔ اس مرض کے 98 فیصد سے زائد صحت مند ہوجاتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرونا وائرس سے نبرد آزما ہونے کیلئے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ یہ لاعلاج نہیں قابلِ علاج مرض ہے۔ اس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close