Featuredکھیل و ثقافت

آئی پی ایل کی انعامی رقم 50 فیصد کم ہو گئی

بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ کی انعامی رقم میں 50 فیصد کمی کر دی ہے۔

آئی پی ایل جیتنے والی ٹیم کو 20 کروڑ بھارتی روپے کے بجائے اب 10 کروڑ ملیں گے جب کہ دوسرے نمبر آنے والی ٹیم کو ساڑھے 12 کروڑ کے بجائے سوا 6 کروڑ بھارتی روپے ملیں گے۔

بھارتی بورڈ کا کہنا ہے کہ اخراجات میں کمی کے اقدامات کی وجہ سے انعامی رقم میں کمی کی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے پی ٹی آئی نے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ بورڈ نے یہ اقدامات اس لیے کیے ہیں کیونکہ آئی پی ایل کی فرنچائز اسپانرز سے بھی ایک خطیر رقم کماتی ہیں۔

بھارتی بورڈ کا کہنا ہے کہ بورڈ کے اوسط درجے کے کسی ملازم کو 8 گھنٹے سے کم طوالت کے فضائی سفر کی صورت میں بزنس کلاس کا ٹکٹ بھی نہیں ملے گا۔

اسی طرح کوالیفائرز (سیمی فائنل) ہارنے والی ٹیموں کو بھی اب 4.3 کروڑ روپے ملیں گے۔

پاکستان سپر لیگ 2020 کی فاتح ٹیم کو سات کروڑ 75 لاکھ پاکستانی روپے ملیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close