Featuredانٹرٹینمنٹ

عالمی یوم نسواں پر نیلم منیر کا پیغام

اداکارہ نیلم منیر نے یوم نسواں کے حوالے سے کہا کہ ’اگر مذہب اسلام کے احکامات پر عمل کریں تو ہر دن خواتین کا دن ہے‘۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عالمی یوم خواتین کا پیغام دیا اور بتایا کہ کس طرح ہمارے مذہب میں خواتین کی خودمختاری و آزادی کی بات کہی گئی ہے۔

نیلم منیر نے لکھا کہ ان کا خیال ہے کہ اگر مذہب اسلام کی تعلیمات اور احکامات پر عمل کیا جائے تو ہر دن خواتین کا دن ہے۔

نیلم منیر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ دعاگو ہیں کہ ملک کی ہر خاتون مذہبی تعلیمات پر عمل کرے اور ساتھ ہی انہوں نے اس بات کی امید بھی ظاہر کی کہ ملک کی ہر خاتون کو وہ خودمختاری اور آزادی ملے جو اسے مذہب نے دے رکھی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’عالمی یوم خواتین کو ان عورتوں کے لیے منایا جانا چاہیے جنہوں نے مشکلات کا مقابلہ کرکے کامیابیاں حاصل کیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close