Featuredانٹرٹینمنٹ

میں یقین سے کہہ سکتی ہوں عمران خان کرپٹ آدمی نہیں

کراچی: اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ میں قسم کھا کر کہہ سکتی ہوں کہ عمران خان بے ایمان آدمی نہیں ہیں۔

اداکارہ بشریٰ انصاری نے نجی ٹی وی کے شو میں پاکستانی سیاست اور سیاستدانوں کے بارے میں کھل کر باتیں کیں۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ بلاول بھٹو اورمریم نواز شدید گرمی میں بغیر پنکھے کے پنجاب کے کسی گاؤں میں جائیں تو انہیں حقیقت کا اندازہ ہوگا۔

بشریٰ انصاری نے مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کے بارے میں کہاکہ مریم نواز برانڈڈ سیاستدان ہیں۔

بشریٰ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے بارے میں کہا کہ میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ ذاتی طور پر عمران خان کرپٹ آدمی نہیں ہیں اور میں قسم کھا کر کہہ سکتی ہوں کہ عمران خان بے ایمان آدمی نہیں ہیں۔

بشریٰ انصاری نے ملک کے موجودہ حالات کے بارے میں کہا افسوس کی بات ہے عوام کے بہت برے حالات ہیں، لوگ مایوس اور پریشان ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close