Featuredکھیل و ثقافت

بارش کے باعث گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کا میچ منسوخ

لاہور: ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ بارش سے منسوخ تاہم دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا

آج بارش کی وجہ سے ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان اہم ٹاکرا نہ ہوسکا۔ میچ منسوخ ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔

تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات بہت کم ہوگئے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک ایونٹ میں 8 میچ کھیل کر آخری پوزیشن پر ہے۔

ملتان سلطانز نے 7 میچز میں 5 فتوحات پائیں، ایک شکست اور ایک بے نتیجہ مقابلے کی مدد سے ٹیم نے11پوائنٹس جوڑ کر فائنل فور مرحلے میں جگہ پکی کرلی ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close