Featuredتعلیم و ٹیکنالوجی

برطانوی سائنس دان نے مرنے سے پہلے کروناوائرس کے خاتمے کی ویکسین تیار کی

ویلز : ایرک وورک نامی برطانوی سائنس دان مرنے کے بعد میراث میں کروناوائرس کی ویکسین چھوڑ گیا

سائنس دان نے برطانوی ملک ویلز میں کروناوائرس کے خاتمے کے لیے ویکسین تیار کی تھی مذکورہ ویکسین استعمال میں لائی جاسکتی ہے۔

سائنس دان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ایرک وورک کی موت 84 سال کی عمر میں ہوئی لیکن انہوں نے H5NI جیسے مہلک مرض سے لڑنے کے لیے ویکسین تیار کی تھی جو ممکنہ طور پر کروناوائرس کے خاتمے کے لیے بھی استعمال ہوسکتی ہے۔

سائنس دان کی بیٹی کا کہنا ہے کہ والد نے اپنی ریٹائرمنٹ کے وقت H5NIنزلے کا مہلک مرض سے متعلق خصوصی ویکسین تیار کی تھی اور اس اہم کارنامے کے بعد ہی ان کی موت واقع ہوگئی تھی۔

میرے والد نے ویکسین تیار کرنے کے بعد ریسرچ پیر پیئر ریویڈ جنرل میں جمع بھی کرایا تھا، متعلقہ ادارے اگر تحقیق کو مدنظر رکھتے ہوئے مذکورہ ویکسین کو کروناوائرس کے لیے استعمال کریں تو یقینی طور پر مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

بیٹی کا کہنا تھا کہ وہ اور اس کے گھر والے طبی ماہرین نہیں ہیں اس لیے ویکسین کو استعمال کرنے سے متعلق بھی نہیں جانتے، وہ ادارے جو کروناوائرس کی ویکسین تیار کررہے ہیں اگر اس پر توجہ دیں تو بہتر نتیجہ سامنے آئے گا اور علاج بھی دریافت ہوسکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close