Featuredکھیل و ثقافت

کورونا کا خطرہ: پلے آف میچز سیمی فائنل اور فائنل میں تبدیل

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے باعث پی ایس ایل 2020 کے شیڈول میں تبدیلی کردی ہے 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ 2020 ایونٹ کے پلے آف میچز کو سیمی فائنل اور فائنل میں تبدیل کر دیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق شیڈول میں تبدیلی تمام ٹیموں کے مالکان کی رضامندی سے کی گئی ہے۔

پی سی بی کے فیصلے کے مطابق پی ایس ایل 2020 کو چار روز تک محدود کردیا گیا ہے اور نئے شیڈول کے مطابق اب 34 کی بجائے 33 میچز کھیلے جائیں گے۔

نئے شیڈول کے مطابق دونوں سیمی فائنلز 17 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر موجود ٹیم اب ایونٹ کی چوتھی بہترین ٹیم سے دوپہر 2 بجے پہلے سیمی فائنل میں مدمقابل آئے گی جب کہ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری اور تیسری پوزیشنز پر موجود ٹیموں کے درمیان مقابلہ شام 7 بجے شروع ہوگا۔

ایونٹ کا فائنل 18 مارچ بروز بدھ کو شام 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close