Featuredاسلام آباد

کرونا خطرے کے پیش نظر مزید 24 ٹرینوں کو روک دیا

اسلام آباد: وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ کرونا کے خطرے کے پیش نظر اب تک مجموعی طور پر 34 ٹرینوں کو روکا گیا ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ملک میں 134 میں سے 100 ٹرینیں چل رہی ہیں، 10 سے 15 فریٹ ٹرینیں چل رہی ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ریلوے کے یومیہ مسافروں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے، 2 لاکھ سے کم ہوکر ایک لاکھ 65 ہزار مسافر یومیہ سفر کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرائے کی مد میں حاصل 8 کروڑ روپے مسافروں کو واپس کردئیے ہیں، مسافر اپنا ٹکٹ دوسری ٹرین میں بھی استعمال کرکے سفر کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم جو کماتے ہیں وہی ریلوے پر خرچ کرتے ہیں، اگر پوری سروس بند کی تو ہمارے پاس پنشن اور ملازمین کی تنخواہ کے پیسے نہیں ہیں، ہم 134 ٹرینوں میں سے 34 بند کرنے جارہے ہیں اس سے ملازمین کی تنخواہیں نہیں رکیں گی۔

 

 

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close