Featuredسندھ

دنیا بھر میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری

کورونا وائرس سے عالمی سطح پر 14ہزار 655 افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔

جان لیوا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ37ہزار سے زائد ہے

یورپ میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کرگئی ، کورونا نے چین کے بعد یورپ میں تباہی مچادی جبکہ دنیا بھر میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 14 ہز655 ہوگئیں۔

سب سے متاثر ہونے والا ملک اٹلی ہے جس نے چین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا،اٹلی میں اس جان لیوا کورونا سے مرنے والوں کی تعداد5ہزار 476ہوگئی جبکہ46 ہزار افراد اب بھی اسپتالوں میں داخل ہیں۔

برطانیہ میں281افراد کورونا کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے،5ہزار متاثر ہیں، بیلجیئم میں 75، اسپین میں کورونا وائرس سے1772اموات ہوئیں اور 25 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے419افراد لقمہ اجل بن گئے، امریکہ کے اسپتالوں میں32 ہزار سے زائد مریض زیر علاج ہیں۔

فرانس میں674 افراد موت کا شکار ہوئے اور وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد14ہزارہوگئی ہے۔

ایران مشرق وسطیٰ میں وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جہاں اب تک وائرس سےاموات کی تعداد1685ہوگئی،12ہزار متاثر ہوئے، ترکی میں اموات کی تعداد30ہوگئی، سعودی عرب میں 350 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوئے۔

جاپان میں41افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوئے، انڈونیشیا میں کورونا کے48 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں یہاں اموات کی تعداد 33 ہوگئی، ملائیشیا میں مہلک کورونا وائرس کے130 نئے کیس رپورٹ ہو چکے ہیں یہاں پر متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار 34 تک جا پہنچی ہے۔

بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد 268 ہوگئی جبکہ6 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں،پاکستان میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا776افراد زد میں آگئے

دنیا بھر میں کورونا وائرس کا شکار ہوکر بیمار ہونے والے98ہزار884افراد صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close