Featuredسندھ

حفاظتی این 95 ماسک کی کھیپ کراچی پہنچ گی

 کراچی: چین کا خصوصی کارگو طیارہ این 95 ماسک کی کھیپ لیکر کراچی پہنچ گیا

چین سےخصوصی کارگو طیارہ ماسک اور حفاظتی سامان لیکر پہنچ گیا، جس میں چینی کمپنیوں کی جانب سے حفاظتی ماسک اور دیگر سامان بھجوایا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے چین سے آئے این 95 ماسک کی کھیپ وصول کی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ یہ سامان چین کی جانب سے عطیہ کیا گیا ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ چین سے پہلا طیارہ سامان لیکرکراچی ایئر پورٹ پہنچا، سامان میں این95سمیت 10لاکھ فیس ماسک بھی اور 50ہزار ٹیسٹنگ کٹس بھی شامل ہیں۔

چینی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ حفاظتی ماسک،دیگر سامان چینی کمپنیوں کےتعاون سےبھجوائی جارہی ہیں، چین اچھےبرےحالات میں پاکستان کےساتھ ہے۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے 10 ہزارٹیسٹنگ کٹس کراچی پہنچنے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور متاثر افراد کی تعداد 1000 تک جا پہنچی ہے جبکہ وائرس سے اب تک 7 افراد جاں بحق اور 14 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close