Featuredاسلام آباد

میں چاہتاہوں ہم سب ملکر کورونا کی جنگ کو جیتیں

اسلام آباد: وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کورونا کی جنگ میں سب سے زیادہ غریب طبقے کو دیکھنا ہے

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث کرفیو لگانا ہے تو ہمیں گھروں تک کھانا پہنچانا پڑے گا، لوگوں کو گھروں تک کھانا پہنچانے کیلئے والنٹیئرز پروگرام لاؤں گا۔

وزیراعظم نے پارلیمانی رہنماؤں کی کانفرنس سے ویڈیولنک پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن سے تجاویز کاتبادلہ کریں گے

عمران خان نے کہا کہ اگرہمیں لاک ڈاؤن سے آگے کرفیو پر جانا تو سوچنا پڑےگا، پورے ملک میں کرفیو لگاناپڑے تو ہماری کم از کم تیاری ضروری ہے، کوئی حکومت اکیلی نہیں بلکہ قوم مل کر کوروناکی جنگ لڑ سکتی ہے ، میں چاہتاہوں ہم سب ملکر کورونا کی جنگ کو جیتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کوروناکی جنگ جیتیں گے تو تمام پاکستانی،صوبےسیاسی جماعتیں شامل ہوں گی ، ڈیفنس کے گھروں میں پھر بھی کھانا چلا جائے گا وہ ذخیرہ بھی کرلیں گے ، کچی آبادیوں میں کھانا پہنچانا ،ڈیلی ویجز ،رکشے والے کیسے گزاراکریں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کل نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں اپنی تجاویز رکھیں گے، ٹرانسپورٹ اگر بند کردی گئی تودوہفتے بعد اس کے کیا اثرات ہوں گے

انھوں نے مزید کہا کہ مغربی ملک میں بحث چل رہی ہے کہ کورونا پہلے حل کریں یا معیشت دیکھیں، کورونا کے مریضوں کی صورتحال اور ریکارڈ کو دیکھ کر قدم اٹھانے چاہئیں، خوف کی وجہ سے فیصلہ درست نہیں لیا جاسکتا۔

میراخیال ہے ہمیں ٹرانسپورٹ بند کرنے جیسے لاک ڈاؤن کی طرف نہیں جاناچاہیے، اس لوک ڈاؤن پر نہیں جانا چاہیے جس میں ٹرانسپورٹ بند ہو،ٹرانسپورٹ بند ہونےسے اسوقت گلگت میں پیٹرولیم مصنوعات کی کمی ہوئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے ہماری کنسٹرکشن انڈسٹری متاثر ہوگی ، لاک ڈاؤن سے گندم کی کٹائی بھی متاثر ہورہی ہے، سندھ لاک ڈاؤن میں زیادہ آگے چلاگیا، باقی صوبےبھی جارہےہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close