Featuredاسلام آباد

سعودیہ میں کورونا کیسزکی تعداد 1012، پاکستان میں1200 سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد : پاکستان بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد9 ہوگئی اور 23 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرنے اعدادو شمارجاری کردئیے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے کیسزکی تعداد 1235 ہوگئی ہے۔

پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 408 تک جا پہنچی جبکہ سندھ میں 429، بلوچستان میں 131 ، خیبر پختونخوا میں147،اسلام آبادمیں 27 کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے اور گلگت بلتستان 91،آزادکشمیر میں کوروناکیسزکی تعداد 2ہے۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ کوروناسےمتاثرہ 23 مریض صحت یاب ہوگئے، اعدادو شمار کے مطابق کوروناسےابتک 9 مریض جاں بحق ہوچکےہیں

سعودی عرب میں مہلک وائرس کے مزید کیسز رپورٹ ہونے لگنے، متاثرہ افراد کی تعداد 1012 ہوگئی۔

سعودی محکمہ صحت نے مملکت میں کروناوائرس سے مزید 112 نئے کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ ملک میں مہلک وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی۔

ہلاک خیز وائرس کے پیش نظر سعودی عرب میں کرفیو نافذ ہے۔ وزارت داخلہ نے شہریوں کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

دوسری جانب سندھ میں لاک ڈاؤن کے دوران راشن کی تقسیم کے لیے 58 کروڑ روپے جاری کردیئے گئے، راشن مستحق افراد اور یومیہ اجرت کمانے والوں کو فراہم کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close