Featuredاسلام آباد

پاکستان میں جان لیوا وائرس سےاموات کی تعداد 11 ہو گئی

اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا کےکیسزکی تعداد 1296 ہوگئی ہے

نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرنے اعدادو شمارجاری کردئیے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے کیسزکی تعداد 1296 ہوگئی ہے۔ جبکہ کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 11 اور 23 افراد کورونا وائرس سےمکمل طور پر صحتياب ہوچکے ہیں۔

سندھ میں سب سے زیادہ کيسز 440 جبکہ پنجاب میں تعداد 425 ہوگئى، خیبرپختونخوامیں 180،بلوچستان میں 133 ، اسلام آبادمیں 27 ، آزاد کشمیر میں 2 اور گلگت بلتستان میں 91 کیسز رپورٹ ہوئے۔

دنیا بھر کے199ملکوں میں جان لیوا کرونا وائرس کے باعث اموات 27 ہزار 365 ہوگئیں، جان لیوا جرثومے سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ97ہزار سے زائد ہے جبکہ ایک لاکھ 33ہزار363افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close