More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredدنیا

کرفیو کا مقصد لوگوں کی جانوں کو محفوظ بنانا ہے

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

ریاض : سعودی حکومت نے ہدایات جاری کرتے ہوئے وضاحت کی کہ جن کارکنان کو کرفیو سے استثنی حاصل ہو وہ بھی بلا ضرورت گھر سے نہیں نکل سکتے۔

کرفیو کا مقصد لوگوں کی جانوں کو محفوظ بنانا ہے کیونکہ کورونا وائرس سے بچاو کے لیے ضروری ہے کہ لوگوں کا سماجی رابطہ محدود کیاجائے اسی لیے کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کو اس بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے کہ وہ اپنے کارکنوں کو تحریری اجازت نامہ جاری کریں جس میں یہ واضح طور پر درج ہو کہ کارکن کے ذمے کون سے امور ہیں جن کی ادائیگی کے لیے انہیں کرفیو کے اوقات میں گھر یا ادارے سے باہر جانا لازمی ہے۔

کرنل طلال الشلھوب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ کیے جانے والے کرفیو میں جن اداروں کو استثنی حاصل ہے وہاں کام کرنے والوں کو اسی صورت میں کرفیو سے گزرنے کی اجازت ہوگی جب وہ اپنے ادارے کے کارڈ اور کام کی نوعیت کا ثبوت پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ ایسے ادارے کے کارکن جنہیں کرفیو سے استثنی حاصل ہو وہ بلا ضرورت کرفیو کے اوقات کی خلاف ورزی کریں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close