Featuredانٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکارہ دیونکا ترپاٹھی کے بھائی کورونا وائرس کا شکار

بھوپال : بھارتی اداکارہ دیونکا ترپاٹھی کے بھائی ایشوریہ ترپاٹھی نے اپنے گھر کے باہر کووڈ 19 ڈو ناٹ وزٹ کا نوٹس چسپاں کردیا۔

ایشوریہ ترپاٹھی کو کورونا وائرس کے باعث ہوم کورنٹائن کیا گیا ہے، ایشوریہ ترپاٹھی انڈیگو ائیرلائنز میں پائلٹ ہیں جو کچھ روز قبل ہی بھوپال پہنچے تھے۔ ایشوریہ کئی ملکوں کا سفر کرچکے ہیں۔

بھارت پہنچنے پر کورونا کی علامات ظاہر ہوئیں جس کے بعد انہوں نے اپنا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے، اس سلسلے میں دیونکا ترپاٹھی کے گھر کے باہر “کووڈ 19 ڈو ناٹ وزٹ”کا نوٹس چسپاں کردیا گیا ہے۔ دیویانکا کاکنبہ چونا بھٹی علاقہ میں رہتا ہے۔

کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس مریضوں کی تعدا 29 ہوگئی ہے جن میں سے دو کی موت ہوچکی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close