Featuredسندھ

پیٹرول پمپس کو بھی مقررہ اوقات کے بعد بند کیا جائے

کراچی: شام 5 بجے کے بعد پیٹرول پمپس بھی بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے تمام کمشنرز اور ڈی آئی جیز کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ شام 5 بجے کے بعد پیٹرول پمپس بھی بند کرائےجائیں۔ تاہم ہائی ویز پر پیٹرول پمپس اور ٹائر پنکچر شاپس کھلے رہیں گے۔

سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران صبح 8 سے لے کر شام کے 5 بجے تک ضروری اشیا کی دکانیں کھلی رکھنے کے احکامات پر عمل در آمد کیا جا رہا ہے، شام پانچ بجے کے بعد تمام دکانیں بند کی جا رہی ہیں، پیٹرول پمپس اس سے مستثنیٰ تھے تاہم اب انھیں بھی بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

محکمہ داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ پیٹرول پمپس کو بھی مقررہ اوقات کے بعد بند کرایا جائے گا، پابندی کا اطلاق سندھ کے تمام شہروں پر ہوگا

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close