Featuredاسلام آباد

عوام سماجی دوری کی ہدایات پر عمل کریں

اسلام آباد: کورونا وائرس پراحتیاطی تدابیر سے ہی وبا پر قابو پاسکتے ہیں

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کرنے پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام سماجی دوری کی ہدایات پر عمل کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تخمینوں سے بہت کم کیسز ہیں، ان اقدامات پر سختی سے عمل کریں اور لوگ ان احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہوں گے تو یقیناً کیسز کی تعداد ان تخمینوں سے کم ہوں گے لیکن اس پر عمل نہیں کیا گیا تو کیسزکی تعداد اچانک بہت بڑھ بھی سکتی ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے ہی عالمی وبا پر قابو پاسکتے ہیں اس لیے خود بھی عمل کرنے اور اپنی برادری، دوستوں اور گھر والوں کو بھی اس کا پابند کرنے کی ضرورت ہے، سب کو یہ تدابیر یاد رکھنی چاہیے اور عمل کرنا چاہیے۔

احتیاطی تدابیر میں پہلی اور بنیادی چیز یہ ہے کہ بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں، اپنے آپ کو گھر میں پابند رکھیں،اگر باہر نہ آئے تو لوگوں سے میل ملاپ نہ کریں اور ایک محفوظ فاصلے پر رہیں۔

ہاتھ ملانا اور گلے ملنا ہماری ثقافت کا حصہ ہے لیکن اس سے مکمل طور پر اجتناب کریں اور پابندی لگا دیں ، جتنا ممکن ہوسکے صابن کے ساتھ 20 سیکنڈ تک اچھی طرح دھوئیں اور میز، کتابوں اور دیگر اشیا پر بلا ضرورت لگانے سے گریز کریں۔ لوگوں سے بغل گیر نہیں ہونا اور ہاتھ نہیں ملانا۔

ان کا کہنا تھا یہ تمام چیزیں بظاہر بہت سادہ ہیں لیکن ان پر عمل کریں تو ہم اس بیماری کے پھیلاؤ کو مؤثر طریقے سے پاکستان میں روکنے میں کامیاب ہوں گے۔

عالمی وبا کے اب تک ملک میں نا صرف 1526 کیس رپورٹ ہوئے ہیں 14 افراد اس وائرس کا شکار ہوکر انتقال کرگئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close