Featuredانٹرٹینمنٹ

راشن عطیہ کرنے والوں کے لیے اداکارہ صنم جنگ کا اہم پیغام

خطرناک وبا کورونا کے سبب پاکستان سمیت دنیا بھر کے متعدد ممالک مشکل ترین وقت سے گزر رہے ہیں۔

کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کے باعث بے شمار افراد بے روزگار ہوگئے ہیں۔

اس صورتحال میں متعدد شخصیات اور لوگوں کی جانب سے غریب اور نادار لوگوں کی مدد کے لیے راشن سمیت دیگر روز مرہ کی ضروری اشیاء تقسیم کرنے کا سلسہ جاری ہے۔

لوگوں کی جانب سے راشن تقسیم کرتے وقت کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جا رہی ہیں جس سے عطیہ لینے والے بے شمار لوگوں کی عزت نفس مجروح ہو رہی ہے۔

راشن عطیہ کرنے والوں کے لیے اداکارہ و میزبان صنم جنگ کی جانب سے اہم پیغام  دیا گیا ہے۔

اداکارہ صنم جنگ نے ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘خدا کے لیے غریبوں کی مدد کرتے ہوئے، سوشل میڈیا پر اپنی واہ واہ کے لیے ان کی عزت نفس سے مت کھیلیں’۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close