Featuredدنیا

لاک ڈاؤن میں گھر سے نکلنا خاتون کو مہنگا پڑگیا

لندن : لاک ڈاؤن کے دوران بلا ضرورت گھر سے نکلنے پر خاتون پر جرمانہ عائد

برطانیہ میں گزشتہ ایک ہفتے سے لاک ڈاؤن جاری ہے اور حکومت کی جانب سے شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں ورنہ سزا اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بلا ضرورت گھر سے نکلنا خاتون کو مہنگا پڑگیا، پولیس نے خاتون پر 650 پاؤنڈز کا جرمانہ عائد کردیا۔

برطانوی خاتون نیو کاسل کی رہائشی ہے، جب خاتون گھر سے نکلی تو پولیس نے خاتون نے وجہ جاننے کی کوشش کی لیکن خاتون نے وجہ بتانے سے انکار کردیا۔

پولیس نے انکار سنتے ہی خاتون کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا، جہاں مجسٹریٹ نے کورونا ایمرجنسی قانون کے تحت خاتون کو 650 پاؤنڈز جرمانہ عائد کردیا۔

برطانیہ میں گزشتہ ایک ہفتے سے لاک ڈاؤن جاری ہے تاکہ کرونا وائرس کی جان لیوا وبا کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے

برطانیہ میں کورونا کی وبا سے اب تک 1789افراد کو ہلاک جبکہ 25150 افراد کو متاثر کرچکی ہے

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close