Featuredدنیا

وائرس سے بچنے کے لیے سکارف بھی پہن سکتے ہیں

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کےسامنے ہتھیار ڈال دیئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نے اپنے بیان میں شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ ماسک نہیں ہیں تو امریکی شہری سکارف پہن لیں

اس سے قبل امریکی محکمہ صحت کے ترجمان کی جانب سے امریکیوں کو کہا گیا تھا کہ وہ اس وقت تک فیس ماسک کا استعمال نہ کریں جب تک وہ بیمار نہ ہوں مگر اب وہ یہ سوچ رہے کہ عوام کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنےکے لیے فیس ماسک پہنیں۔

امریکا میں کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور امریکا کی تمام 50 ریاستوں میں اب تک اپنے قدم رکھ چکا ہے جس کی وجہ سے وہاں فیس ماسکس، سینی ٹائزرز، وینٹی لیٹرز اور دیگر طبی آلات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آپ ماسک خرید سکتے ہیں لیکن بہت سے لوگوں کے پاس سکارف ہوں گے اور آپ ماسک کی جگہ ان سکارف کو بھی پہن سکتے ہیں۔ٹرمپ نے لوگوں کو سکارف پہننے کا مشورہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ ایسا صرف مختصر عرصے کے لیے کرنا ہو گا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close