Featuredسندھ

آج شب برات میں لوگ انفرادی طور پر عبادات کریں گے

کراچی : ماہ شعبان کی پندرھویں رات کو عام طور پر شب برات یعنی بری ہونے کی رات کہا جاتا ہے

آج شب برات میں لوگ مساجد کے بجائے گھروں میں انفرادی طور پر عبادات کریں گے۔

رحمتوں، فضیلتوں اور برکتوں والی شب برات آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے،ماہ شعبان کی پندرھویں رات کو عام طور پر شب برات یعنی بری ہونے کی رات کہا جاتا ہے، اس رات مسلمان توبہ کرکے گناہوں سے قطع تعلق کرتے ہیں اور جہنم سے نجات پاتے ہیں، اس رات اللہ تعالیٰ کی طرف سے مسلمانوں کے لئے عام معافی کا اعلان ہوتا ہے۔اس لیے اس رات کو شبِ برات کہتے ہیں۔

اس رات کو لیلۃ المبارکۃ یعنی برکتوں والی رات، لیلۃ الصک یعنی تقسیم امور کی رات اور لیلۃ الرحمۃ یعنی رحمت نازل ہونے کی رات بھی کہا جاتا ہے۔

اس رات مسلمان اپنے گناہوں سے توبہ استغفار کے لئے اللہ کے حضور سر بسجود ہوں گے۔ اس مقدس رات میں اسلام کی سربلندی، وطن عزیز کی سلامتی، خوشحالی اور اخوت و بھائی چارے کے فروغ اور کرونا وائرس کی جان لیوا وبا سے چھٹکارے کے لئے بھی خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

شب برأت کے حوالے سے پولیس اور مقامی انتظامیہ نے خصوصی منصوبہ بندی کرتے ہوئے لوگوں کو جمع ہونے سے روکنے کے لیے جامع پلان ترتیب دے دیا ہے۔

پولیس نے شب برات پر دفعہ144کی خلاف ورزی پر ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے، پولیس کی جانب سےشب برات پرعوام کو گھروں میں روکنے کا پلان تیار کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close