Featuredکھیل و ثقافت

کورونا کیخلاف جنگ میں کیون پیٹرسن کا عمران خان سے تعاون

عالمی شہرت یافتہ سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے اوورسیز پاکستانیوں سے وزیراعظم عمران خان کے کرونا ریلیف فنڈ میں بڑھ چڑھ کر عطیہ دینے کی اپیل کی۔

کیون پیٹرسن نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’پاکستانی بہت سخی ہیں مجھے یقین ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ اپنے لوگوں کی بھرپور سپورٹ کریں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی کرونا لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کی مدد کررہے ہیں، شاہد آفریدی، احمد شہزاد، سہیل تنویر، دانش کنیریا، محمد حفیظ سمیت دیگر کھلاڑیوں نے غریب طبقے کی مدد کی۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب میں کہا تھا کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اوورسیز پاکستانی ریلیف فنڈ میں حصہ لیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close